کراچی ضمنی الیکشن، امیدوار فائنل کرنے کےلیے پی ٹی آئی پارلیمانی بورڈ تشکیل

105

کراچی(نمائندہ جسارت)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا کے استعفے سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 249 کراچی پر تحریک انصاف کی طرف سے کسے میدان میں اتارا جائے؟، پی ٹی آئی نے این اے 249 کراچی میں ضمنی الیکشن کے لیے پارٹی امیدوار فائنل کرنے کے لیے 5 رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔ پی ٹی آئی کے نوٹیفکیشن کے مطابق 5 رکنی پارلیمانی بورڈ کے سربراہ ارشد داد ہوں گے جبکہ دیگر رہنماﺅں میں فردوس شمیم نقوی، علی زیدی، خرم شیر زمان اور سعید آفریدی شامل ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق این اے 249 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ کے لیے درخواستیں 10 مارچ تک دی جاسکتی ہیں۔