کشمیری خواتین کو انسانیت کا حق بھی نہیں مل رہا، مشعال ملک

118

اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ کشمیری خواتین کو انسانیت کا حق بھی نہیں مل رہا، بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض افواج خواتین کی عصمت دری کو جنگی ہتھیار کے طورپراستعمال کر رہی ہیں،دنیا کشمیر کی خواتین کی حالت زار پربھی توجہ دے۔پیر کو خواتین کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حقوق کے حوالے سے مشعال ملک نے اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جارہا ہے،خواتین نے مختلف شعبوں میں اپنا مقام حاصل کیا۔مشعال ملک نے کہا کہ ہر سوسائٹی میں خواتین نے ترقی کی اور اپنا لوہا منوایا،دنیا مقبوضہ کشمیر کی خواتین کی حالت زار کو بھی دیکھے،مقبوضہ کشمیر میںعورت ہونا سب سے بڑا جہاد ہے،وہاں جوان بیٹوں کی مائیں شہیدوں کی مائیں کہلواتی ہے۔