کراچی ائر پورٹ پر پرانی رسیدوں پر فیس لے کر پارکنگ کا انکشاف

182

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح ٹرمینل جانے والے شہری ہوشیار، کراچی ائرپورٹ پر وزیٹرز کو پارکنگ فیس کی وصولی کے بعد پرانی رسیدیں تھمانے کا انکشاف۔ کراچی ائرپورٹ کے ایک ملازم نے انکشاف کیا ہے کہ پارکنگ فیس کی رسیدوں میں گڑبڑ کی جا رہی ہے، شہری پارکنگ فیس کی رسید ضرور حاصل کریں اور رقم، تاریخ اور وقت کی بھی ضرور جانچ کر لیں۔ ملازم نے بتایا کہ میں نے 90 روپے پارکنگ فیس دی جس پر مجھے ایک دن پہلے کی رسید تھما دی گئی، پرانی رسیدیں دینے کا مقصد ہے کہ پارکنگ کا سارا پیسہ ان کی اپنی جیبوں میں جا رہا ہے۔