شہید انسپکٹر عمران عباس سپرد خاک، شیخ رشید و دیگر شخصیات کی شرکت

93

راولپنڈی (اے پی پی) تھانہ سول لائن کے علاقے میں نامعلوم دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے ایس ایچ او تھانہ ریس کورس انسپکٹر میاں عمران عباس شہید کو ریس کورس سے ملحقہ آرمی قبرستان میں سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔شہید کی نماز جنازہ پیر کی سہ پہر پولیس لائن راولپنڈی میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی، اسٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر اعجاز قمر کیانی، آر پی او راولپنڈی، سی پی او راولپنڈی، حساس اداروں کے افسران، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی، تمام اضلاع کے ڈی پی اوز سمیت سینئر پولیس افسران و اہلکار اور شہریوں نے شرکت کی۔