اسلام آباد ہائیکورٹ: غیر قانونی ضلعی عدالتیں گرانے کا حکم

198

اسلام آباد (اے پی پی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلع کچہری میں غیر قانونی جگہوں پر قائم ضلعی عدالتیں گرانے کا حکم دے دیا، رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کے احکامات کی روشنی میں چیئرمین سی ڈی اے کو ایکشن لینے کے لیے خط لکھ دیا، شہریوں کی ملکیتی زمین پر عدالتوں کی تعمیر کیسے ہوئی؟ 7 دنوں میں رپورٹ بھی طلب کرلی۔ رجسٹرار اسلام آباد ہائیکورٹ نے کچہری سے ملحقہ فٹ بال گراؤنڈ پر ضلعی عدالتوں سے متعلق رپورٹ بھی رجسٹرار سپریم کورٹ کو ارسال کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق عدالت عظمیٰ میں گمراہ کن رپورٹ جمع کرائی گئی کہ فٹ بال گرائونڈ پر بھی عدالتیں قائم ہیں، سی ڈی اے کے مطابق F-8 کے فٹ بال گرائونڈ پرکوئی عدالت قائم نہیں تاہم F-8 کے کمرشل ایریا پر تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات کی گئیں۔