پی ٹی آ ئی نے منحرف ارکان کیخلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ د یا

144

کراچی(اسٹاف رپورٹر)تحریک انصاف کے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر بلال غفار نے منحرف ارکان کے خلاف اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط لکھ د یا۔خط کے متن میں انہوں نے کہا کہ اسلم ابڑو پی ٹی آئی کے رکن ہیں لیکن ٹریڑری بینچوں پر بیٹھیں انہیں فلور کراسنگ کی اجازت نہ دی جائے،اسلم ابڑو نے سینیٹ انتخابات میں اپنی جماعت کو ووٹ نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ فلور کراسنگ جمہوری تقاضوں کے منافی عمل ہے بحیثیت اسپیکر سندھ اسمبلی آپ ہائوس کے سربراہ کے طور پر اس عمل کو روکیں۔علاہ ازیں بلال غفارنے پی پی رہنمائوں کے بیانات پر ردعمل میںکہا کہ سندھ اسمبلی میں پی پی رہنمائوں نے ہارس ٹریڈنگ کے عمل کو پروان چڑھایا اور ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایوان میں ہنگامہ آرائی کی، پی پی نے سینیٹ الیکشن میں سندھ کی ترقی کا پیسہ لگایا، پی پی محترمہ شہید کی نہیں زرداری ڈاکو کی جماعت ہے، آصف زرداری جس طرح سینما کے ٹکٹ بیچتا تھا اسی طرح سینیٹ میں بلیک کے ٹکٹوں کا کاروبار کیا، سندھ سے زرداری مافیا کا راج جلد ختم ہونیوالا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی میں موجود کالی بھیڑوں کی شناخت کا عمل جاری ہے،پارٹی کو نقصان پہنچانیوالے کارکنان کے گناہ گار ہیں، ضمیر فروشوں کو کارکنان کے حوالے کیا جائے گا، پی ٹی آئی کی کالی بھیڑوں کا احتساب یقینی بنایا جائے گا ۔