بے خبر وزیراعظم کو آج تک اشیا کے نرخوں کا علم ہی نہیں ‘ مرتضیٰ وہاب

138

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ یہ کیسی حکومت ہے جس کے بیانات میں تضادات ہیں، آپ اپنے ایم این ایز کے بارے میں پیسوں کا کہتے ہیں، آٹے، سبزیوں، چینی اور کھانے پینے کی اشیا کے نرخوں کا علم نہیں، پاکستان کی تاریخ میں اتنا بے خبر وزیراعظم آج تک نہیں آیا۔سندھ اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو اور خواتین کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ عظیم خواتین کی انتھک محنت سے عظیم معاشرے کا قیام جاری ہے، پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت خواتین کی ترقی کے لیے کوشاں ہے۔