اوپن مارکیٹ:ڈالر کی قیمت خر ید 157روپے ہوگئی

192

کراچی(اسٹاف رپورٹر)انٹر بینک اور مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں پیر کو روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی کا رجحان رہا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق پیر کو انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت خرید 10 پیسے کی کمی سے157.15روپے سے گھٹ کر157.05 روپے اور قیمت فروخت 157.25روپے سے گھٹ کر 157.15 روپے ہوگئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید30پیسے کی کمی سے 157.30 روپے سے گھٹ کر 157روپے اور قیمت فروخت 20پیسے کی کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر 157.30روپے ہوگئی ۔