سالڈ ویسٹ مینجمنٹ پر آگاہی ورکشاپ،کچرے کو طے شدہ مقام پر منتقل کیا جائے گا

137

کراچی(اسٹاف رپورٹر)یونیڈو، جیف اور انوائرنمینٹل سوسائٹی کے اشتراک سے کورنگی لیدر ایریا سیکٹر 7-A کے لیے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بارے میںایک آگاہی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔صدر پی ٹی اے (سائوتھ زون) انوائرنمینٹل سوسائٹی گلزار فیروز ورکشاپ کے مقاصد کی وضاحت کی جبکہ دیگر ممبران راشد ظہور، ریحان حنان، شیخ محمد عمران اور کامران حبیب نے بھی سیمینار کے مقاصد کو بیان کیا۔ورکشاپ میں بتایا گیا کہ یونیڈو ۔ جیف کی مالی اعانت کے تحت سیکٹر 7-A میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بہتر بنانے اور کچرے اٹھانے کے لیے گاڑیاں اور ویسٹ بن مہیا کیے گئے ہیں۔ اس پروگرام کے تحت کچرے کو طے شدہ مقام پر منتقل کیا جائے گا ۔