پولیس کارروائیوں میں متحدہ کے دہشت گرد سمیت 86 ملزم گرفتار

259

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پولیس نے شہر قائد میںمختلف کارروائیوں کے دوران 86 ملزمان کو گرفتارکرلیا ۔ملزمان میںایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلر,قتل اوراقدام قتل کے ملزمان کے علاوہ منشیات فروش، ڈکیت ، رہزن اوررموٹرسائیکل چور بھی شامل ہیں،تفصیلات کے مطابق پولیس کے محکمے ا نسداد دہشت نے ایک چھاپا مار کارروائی کرتے ہوئے ایم کیو ایم لندن کے مبینہ ٹارگٹ کلرشکیل عرف ہکلا کو گرفتار کرلیا۔اس ضمن میں سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ خفیہ اطلاع پرگرفتار کیے گئے ملزم محمد شکیل عرف ہکلا پر دہشت گردی اور قتل سمیت 8 مقدمات درج ہیں۔حکام نے بتایا کہ ملزم پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔سی ٹی ڈی حکام نے بتایاکہ مبینہ دہشت گرد نے پولیس آفیسر ناصرالحسن شہید کیس کے عینی شاہداے ایس آئی علی محسن کو بھی قتل کیا۔گرفتار ملزم کے دیگر ساتھیوں کی تلاش میں چھاپوں کا سلسلہ جاری ہے پیر کی صبح سول اسپتال کے ایم سی ورک شاپ کے قریب بغدادی پولیس نے مقابلہ کے بعد ایک ڈاکو کبیر داد ا ولد قدیر کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ۔نارتھ ناظم آباد کوثر نیازی کالونی میں منشیات کے اڈے پر چھاپے کے دوران منشیات فروشوں کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار ابرہیم زخمی ہوگیا، پولیس نے فائرنگ کے تبادلے کے بعد ایک منشیات فروش شفیع کو گرفتار کر لیا ۔ اے وی ایل سی نے اورنگی ٹائون سے تین موٹرسائیکل چوروں کو گرفتار کرکے چار موٹرسائیکل برآمد کرلی۔ اتحاد ٹاؤن پولیس نے محمد خان کالونی سے دو ملزمان ‘ گارڈن پولیس نے کشتی مسجد مرزا آدم خان روڈ پرچھالیہ اسمگلنگ میں ملوث ملزم ایشون دیپک ولد دیپک ہکو گرفتار کرتے ہوئے بڑی مقدار میں چھالیہ برآمد کر لی ۔ڈاکس پولیس نے منشیات فروش کو گرفتار کرلیا۔ موچکو پولیس نے گلشن غازی بلدیہ ٹاؤن نزد اقبال جنرل ہسپتال بلاک بی سے ملزم زر محمد عرف جانان ولد زر بادشاہ عرف شاستری کو گرفتار کیا۔ ادھر ایسٹ زون پولیس کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایسٹ زون پولیس نے 56 ملزمان کو گرفتار کیا جن میں قتل اور اقدام قتل کے 2، ڈکیتی ورہزنی کے 4اور منشیات فروشی کے 21ملزمان بھی شامل ہیں ۔