بے لگام رہزنوں نے بچوں سے بھی لوٹ مار شروع کردی

138

کراچی (اسٹاف رپورٹر )شہر میں ڈاکو بے لگام ہوگئے، اسٹریٹ کریمنلز نے اب گلی محلوں میں معصوم بچوں سے بھی جیب خرچ کے پیسے اور بچیوں سے زیورات نوچنے کے علاوہ ٹھیلوں اور پتھارے والوں کو لوٹنا شروع کردیا۔تفصیلات کے مطابق رضویہ کے علاقے میں عوام کے ہجوم اور ٹریفک کی روانی کے باوجود موٹر سائیکل سوار ڈکیتوں نے معصوم بچوں کو واردات کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ رضویہ کی حدود زیب میڈیکل والی گلی میں موٹر سائیکل سوار دو افراد نے اسلحہ کے زور پر نو عمر بچے سے موبائل فون چھینا اور باآسانی فرار ہوگئے۔بلال کالونی تھانے کی حدود میں نیو کراچی سیکٹر 5D شاہنواز فنگر چپس والی گلی میںڈاکوؤں نے 7بچوں سے ان کی جیب خرچ کی رقم لوٹ لی، ڈاکوؤں نے ریزگاری بھی نہ چھوڑی ،ایک بچی کے کان سے بالی بھی نوچ لی اور گلی میں کھڑے فنگر چپس اور ٹھیلے والوںسے بھی چھینا جھپٹی کی واردات کی ۔ڈکیت انتہائی اطمینان سے بچوں سے لوٹ مار کرکے کر فرار ہوگئے۔