وقار مہدی کا کے ایم سی دفترپر چھاپا،افسران کی غیرحاضری پر برہم

258

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے انسپکشن ٹیم وقار مہدی کا کے ایم سی ہیڈ آفس پر اچانک چھاپا، ویلفیئر ڈپارٹمنٹ فنانس ڈپارٹمنٹ، لینڈ ڈپارٹمنٹ چارج پارکنگ ڈپارٹمنٹ، آئی ٹی ڈپارٹمنٹ اور دیگر محکموں کا دورہ، افسران اور ملازمین کی حاضری چیک کی، غیرحاضر ملازمین اور افسران پر سخت برہمی کا اظہارکیا۔ وقار مہدی نے کہا کہ کوتاہی اور لاپروائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ پنشن اور گریجویٹی کے حصول کے لیے ریٹائرڈ ملازمین مارے مارے پھر رہے ہیں کوئی پرسان حال نہیں ہے۔ انہوں نے میونسپل کمشنر کے ایم سی کو ہدایت کی کہ ریٹائرڈ ملازمین کے مسائل فوری طور پر حل کیے جائیں ۔ انہوں نے غیر حاضر افسران اور ملازمین کو شوکاز نوٹس دینے کی ہدایت کی جبکہ دو سال سے زیادہ ایک پوسٹنگ پر رہنے افسران اور ملازمین کو فوری ٹرانسفر کرنے کی ہدایت کی۔ وقار مہدی نے کے ایم سی کے ایڈمنسٹریٹر سے ملاقات میں کراچی شہر کی ترقی اور خوبصورتی کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔