خواتین کو تعلیم یافتہ بناکر ہی قوم ترقی کرسکتی ہے،شائستہ سہیل

220

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) ہائر ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی)پاکستان خواتین کوحصول تعلیم اور اپنی صلاحیتوںکو پروان چڑھانے کے لیے موزوں ماحول فراہم کرنے کے لیے پُرعزم ہے، کیونکہ خواتین کوتعلیم کی فراہمی اور انہیںبااختیار بنانے سے ہی ایک قوم ترقی کر سکتی ہے۔ یہ بات ایچ ای سی کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر شائستہ سہیل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر یوایس ایڈ میرٹ اینڈ نیڈزبیسڈ کے تحت اسکالرشپ حاصل کرنے اور کامیاب ہونے والی خواتین کی کامیابی کے جشن کے سلسلے میں منعقدہ آن لائن تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔اس تقریب میں سندھ کی مختلف جامعات کے طلبہ اور فارغ التحصیل افراد نے شرکت کی اور اپنی کامیابی، تجربے اور مستقبل کے منصوبوں پرگفتگو کی ۔