آسٹریلوی سینیٹر کا آر ایس ایس اور وی ایچ پی پر پابندی کا مطالبہ

140

کینبرا (اے پی پی) آسٹریلوی سینیٹر نے بھارت کی انتہا پسند ہندو تنظیموں راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اور وشوا ہندو پریشد (وی ایچ پی) پر پابندی کا مطالبے کیاہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق آسٹریلیا کی ریاست نیو سائوتھ ویلز کے سینیٹر ڈیوڈ شو برج نے یہ معاملہ اسٹیٹ اسمبلی میں اٹھایا ۔ ڈیوڈ شو برج نے آسٹریلیا میں ہندو انتہاپسندوں کی طرف سے سکھ کمیونٹی کے4 ارکان پر ایک حالیہ حملے کا حوالہ دیتے ہوئے پوچھا کہ یہ انتہا پسند تنظیمیں نیو سائوتھ ویلز میں کیسے سرگرم ہیں؟ حملہ آوروں نے نوجوانوں پر حملہ اس لیے کیا کیونکہ وہ سکھ کمیونٹی سے تعلق رکھتے تھے اور حملہ آور دائیں بازو کی ہندو انتہا پسند تنظیم کے کارکن تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آج یہاں نہ صرف بھارت میں ان کسانوں اور دیگرکمیونٹیز کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے کھڑے ہیں جو دائیں بازو کی ناقابل برداشت مودی حکومت کے خلاف کھڑے ہیں بلکہ ہم سڈنی میں مقیم تارکین وطن کے ساتھ بھی اظہاریکجہتی کرتے ہیں۔