سندھ اسمبلی‘سید عبد الرشید کی ہارس ٹریڈنگ کیخلاف تحریک استحقاق

172

کراچی(اسٹاف رپورٹر)رکن سندھ اسمبلی و امیر جماعت اسلامی جنوبی کراچی سید عبدالرشید نے سندھ اسمبلی میں تحریک استحقاق جمع کرادی،سید عبدالرشید کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کی اقدار پامال ہونے نہیں دوںگا، ہارس ٹریڈنگ نے عوامی مینڈیٹ کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہرسطح کے انتخابات سے قبل ملک میں یہ ڈراما رچایا جاتا ہے، شواہدموجود ہیں بے ضمیروں اور ضمیر کے سوداگروں کو عوام کے سامنے لائوںگا، سید عبدالرشید نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس میں تحریک استحقاق پیش کی جائے گی، اسپیکر کی ذمے داری ہے کہ قوانین کے مطابق کارروائی کرے، بڑے بڑے نام سامنے آئیںگے، جماعت اسلامی کا موقف ہمیشہ سے کرپٹ ٹولے کے خلاف واضح ہے،انہوں نے کہا کہ تمام بڑی سیاسی جماعتیں اپنی صفوں میں بیٹھے ضمیر فروشوں سے واقف ہیں، 2 سے 7 کروڑ تک 1 ووٹ کی قیمت لگائی گئی۔