پی ڈی ایم کا 26 مارچ سے لانگ مارچ کرنے کا اعلان

351

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکرٹیک موومنٹ ( پی ڈی ایم ) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کا آغاز26 مارچ کو  ہوگا، لانگ مارچ میں استعفوں کا آپشن موجود ہے۔

پی ڈی ایم کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمت عملی کیلئے پی ڈی ایم کا 15 مارچ کو اجلاس ہوگا، اجلاس میں لانگ مارچ سے متعلق تفصیلات واضح کی جائیں گی، کچھ معاملات کیلئے15مارچ کو مل کرکچھ جزئیات حل کرناچاہتےہیں۔

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم نے جعلی اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی کوشش کی، آج یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کو الیکشن کمیشن میں چیلنج کیاگیا، ایسے اوچھے ہتھکنڈے جمہوریت کا راستہ نہیں روک سکتے، گیلانی کا انتخاب غلط تھا توآپ کواعتمادکاووٹ لینےکی کیاضرورت پڑی؟

مولانا فضل الرحمن نے مزید کہاکہ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کےامیدوار کیلئے کمیٹی تشکیل دےدی گئی، شاہدخاقان عباسی کی سربراہی میں کمیٹی کااجلاس کل ہوگا۔

انہوں نے مزید کہاکہ  اس طرح کے اقدامات کرکے یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن رکوانا ہے، پی ڈی ایم سربراہی اجلاس نےسینیٹ کے حالیہ انتخابات کاجائزہ لیا ہے۔