آرمی چیف کی امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد سے  ملاقات

256

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نےامریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زادسے  ملاقات کی ، جس میں افغان مفاہمتی عمل سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کی ترجمان شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطا بق ملاقات جی ایچ کیو ہیڈ کوارٹر میں ہوئی ، جس میں  علاقائی سلامتی امورپربھی تبادلہ خیال کیا گیا،  ملاقات میں امریکی کمانڈرجنرل آسٹن اسکاٹ ملربھی موجود تھے۔

زلمے خلیل زاد اور  جنرل آسٹن نے امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہا تے ہوئے افغان امن معاہدے میں پاکستان کی تعریف کی۔