‘تل ابیب کو جڑ سے اکھاڑ دیا جائے گا اگر . . . . . .’

546

ایرانی وزیر دفاع امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اگر اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کی تو تہران حائفا اور تل ابیب کو جڑ سے اکھاڑ دے گا۔

غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق امیر حاتمی نے کا ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ بعض اوقات صیہونی حکومت [اسرائیل] مایوسی کے عالم میں اسلامی جمہوریہ ایران کیخلاف دھمکی آمیز بڑے دعوے کرتی ہے لیکن اسے یہ ضرور جان لینا چاہئے کہ اگر اس نے کوئی بھی ایران کیخلاف اقدام کیا تو ہم ان کا مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے دونوں بڑے شہروں ہائفا اور تل ابیب کو فتح کرنے کے منصوبے پر سپریم لیڈر علی خامنہ ای کی منظوری سے عمل کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے اسرائیلی وزیر دفاع بینی گانٹز نے کہا تھا کہ اگر دنیا ایران کے جوہری پروگرام کو روکنے کیلئے کچھ نہیں کرسکتی تو اسرائیل تنہا کافی ہے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ تل ابیب ایران پر ممکنہ فوجی حملے کے اپنے منصوبوں کو تیار کررہا ہے۔