خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں، حافظ نعیم

314
International Women's Rights

کراچی:  امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن کا کہنا ہے کہ خواتین کے حقوق کا تحفظ حکومتی ترجیحات میں شامل نہیں، اسلامی تعلیمات کے مطابق خواتین کو مکمل حقوق دینے کیلئے حکومتی سطح پر اقدامات کو یقینی بنایا جائے۔

جماعت اسلامی کراچی حلقہ خواتین کے تحت ”عالمی یوم خواتین“ کے موقع پر ”مضبوط خاندان،محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ“ مہم کے سلسلے میں کراچی پریس کلب پر ”خواتین واک“ کا انعقاد کیا گیا۔

May be an image of 1 person, standing and outdoors

واک میں مختلف شعبہ زندگی سے وابستہ خواتین ڈاکٹرز، اساتذہ،وکلا، خاتون صحافی، طالبات اورورکنگ ویمن سمیت شہر بھر سے بڑی تعداد میں شرکت کی،واک سے حافظ نعیم الرحمن، جماعت اسلامی پاکستان حلقہ خواتین کی ڈپٹی جنرل سیکریٹری آمنہ عثمان، ناظمہ صوبہ سندھ عطیہ نثار، نائب ناظمہ سندھ رخشندہ منیب، ناظمہ کراچی اسماء سفیر، معتمدہ کراچی فرح عمران اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔

خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ موجودہ سرمایہ دارانہ نظام میں عورتوں اور مردوں دونوں کے حقوق کا استحصال کیا جا رہا ہے، ملک میں کاروکاری اور قرآن سے شادی کے واقعات زیادہ تر وڈیروں اور جاگیر داروں کے علاقوں میں ہوتے ہیں۔

May be an image of 1 person, headscarf and outdoors

امیر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ  خواتین کے حقوق کا تحفظ اور انہیں ترقی کے یکساں مواقع کی فراہمی موجودہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں، جنرل نشستوں پر خواتین کو الیکشن لڑایا جاسکتا ہے، لیکن پارٹی سربراہان اپنی منظور نظر خواتین کو منتخب کرانے کیلئے 33فیصد خواتین کاکوٹہ رکھتے ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ  حکومت ملازمت پیشہ خواتین کو ٹرانسپورٹ سمیت دیگر بنیادی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تیار نہیں ہے، حکومت کی ذمہ داری ہے کہ نجی شعبوں میں خواتین کو میڈیکل سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کیلئے فوری اقدامات کرے۔

May be an image of one or more people, people standing and outdoors

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی، پیپلز پارٹی، ن لیگ، ایم کیو ایم، ق لیگ اور دیگر جماعتوں نے زینب الرٹ بل میں روڑے اٹکا کر ثابت کر دیا کہ وہ عورت کو تحفظ فراہم نہیں کرنا چاہتے۔

آمنہ عثمان نے کہا کہ اسلام کے عدل وانصاف پر مبنی معاشرے میں مردوعورت دونوں قابل احترام ہیں، نام نہاد سوشل ورکرز جو خواتین کی آزادی کی آڑ میں جو عزائم رکھتی ہیں ان کو کبھی کامیابی حاصل نہیں ہو گی۔ ہم مغرب کی تقلید میں اندھے ہر گز نہیں ہو ں گے۔

May be an image of one or more people and outdoors

  عطیہ نثار نے کہا کہ ایک خاندان معاشرے کی بنیاد ہوتا ہے، اسلام نے عورت پر نسلوں کی تعمیر کی ذمہ داری دی ہے، اسلام سے دوری اور معاشرے میں عدم توازن کی وجہ سے ہی طلاق،خلع اور لاوارث بچوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

May be an image of 1 person, standing and outdoors

اسماء سفیر  کا کہنا تھا کہ عورت کو تمام حقوق اسلام ہی دیتا ہے، اسلام سے زیادہ کوئی بھی عورت کو حقوق نہیں دیتا ہے، مغربی تہذیب سے متاثرہ بعض نام نہاد لبرل خواتین حقوق نسواں کی آڑ میں غیر اخلاقی نعروں اور مطالبات کے ذریعے خواتین کے تقدس کو پامال کررہی ہیں لیکن ہم خبردار کرتے ہیں کہ کسی این جی او کو خواتین کے تقدس کو پامال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔