یوم خواتین کے عالمی دن پر گوگل کا ڈوڈل تبدیل

402

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج یوم خواتین منایا جارہا ہے اور عالمی یوم خواتین پر گوگل نے بھی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ڈوڈل خواتین کے نام کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گوگل نے بھی خواتین کے عالمی دن کے موقع پر انہیں خراج تحسین پیش کیا ہے جبکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر دنیا بھر میں سمینارز اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں خواتین کی اہمیت اور صنفی مساوات کو اجاگر کیا جا رہا ہے۔

https://www.google.com/

خیال رہے آج کے دن کی مناسبت سے سرچ انجن گوگل نے بھی ہر شعبے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

گوگل نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنا ڈوٖڈل تبدیل کرکے خواتین کے نام کیا ہے جبکہ اس ڈوڈل کی خاص بات یہ ہے کہ اس پر کلک کرنے پر ایک مختصر اینیمیٹڈ ویڈیو کھل جائے گی۔

گوگل ڈوڈل کی مختصر ویڈیو میں یہ دکھایا گیا ہے اسکول ہو یا دفتر، اسپتال ہو یا پولیس اسٹیشن، خواتین ہر شعبے میں ہی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔