سیرت طیبہؐ کی زندگی پر عمل کرتے ہوئے ہر شخص کامیاب ہوسکتاہے، ڈاکٹر عزیز

148

کراچی: ڈاکٹر عامر عبداللہ محمدی کا کہنا ہے کہ نبی اکرمؐ کا تعارف صداقت ، دیانت اور مانت ہے، آج سیرت طیبہ کو عملی زندگی میں ڈھالنے کی ضرورت ہے، سیرت طیبہ سے وابستگی ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے۔

دعوۃ اکیڈمی ،بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی ، اسلام آباد کے زیر اہتمام شاہ محی الحق فاروقی اکیڈمی کراچی کے اشتراک سے ایک روزہ سیمینار منعقد کیا گیا، جس میں مقررین نے سیرت طیبہؐ پر گفتگو کی۔

مولانا عبدالمنعم فائز نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نبی اکرم ؐ  قریش کے معزز خاندان میں پیدا ہوئے، محمد ؐ نے دنیا کو تجارت کے اہم بنیادی اصول سیکھائے، جنہیں اپنا کر ہر شخص اپنی زندگی اور مالی امور میں آسودگی اور برکت حاصل کرسکتاہے۔

ڈاکٹر عزیز الرحمن کا کہنا تھا کہ سیرت طیبہ کا پیغام آج تک قائم ودائم ہے، اسے اپنانا چاہیے ، اسی کو اپناتے ہوئے ہم دنیا میں ایک کامیاب ترین زندگی گزارسکتے ہیں، لوگوں کی بدحالی کی بنیادی وجہ سیرت طیبہ سے منہ موڑنا ہے۔