گوادر: اسمگلنگ کی کوشش ناکام، 1100 کلو منشیات پکڑ ی گئی

85

گوادر (نمائندہ جسارت) پاکستان کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس کی مشترکہ کارروائی کے نتیجے میں 1100 کلو گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد 4 اسمگلرز گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے گوادر کے علاقہ سٹی ہوڑہ میں منشیات کی بیرون ملک اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ کوسٹ گارڈز اور گوادر پولیس نے دوران
آپریشن سمندر کے کنارے لوڈنگ کے دوران کروڑوں روپے کی 1100 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس پکڑ لی اور ایک گاڑی ٹویوٹا ہائی لکس سنگل کیبن، اور ایک اسپیڈ بوٹ سمیت 4 اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا۔