شبلی فراز وزیراعظم کے اخلاقی معیار وضع کریں‘شازیہ مری

56

کراچی(نمائندہ جسارت)مرکزی اطلاعات سیکرٹری پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین و ایم این اے شازیہ مری نے کہا ہے کہ شبلی فراز عمران نیازی کے اخلاقی معیار وضع کریں، عمران نیازی جن لوگوں کو ضمیر فروش کہہ رہے تھے، قومی اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ بھی انہی لوگوںسے لیاہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے شبلی فراز کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ شازیہ مری نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کو بھی بے توقیر کردیا اور کل اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے منصب کے تقدس کی مٹی پلید کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے ڈی چوک پراپنے 200غنڈوں کوجوبدمعاشی کے لیے اکٹھے کیے تھے وہ قابل مذمت ہے۔