حزب اختلاف کے تمام پلان ناکام ہونگے، گورنر پنجاب

107

لاہور (آن لائن) گور نر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا ہے کہ حزب اختلاف کے تمام پلان ناکام ہوں گے، مڈٹر م انتخابات کامطالبہ غیرآئینی ہے، اپوزیشن جماعتوں کے پاس اب عام انتخابات کے انتظار کے سواکوئی اور آپشن باقی نہیں ۔ اتوار کو گور نر ہاﺅس میں وائس چیئر مین وزیر اعلیٰ شکایت سیل ناصر سلمان و دیگر کی قیادت میں آنے والے وفود سے ملاقات میں گفتگوکے دوران گور نر پنجاب نے کہا کہ سیاسی مخالفین پہلے بھی اپنے تمام عزائم میں ناکام ہوچکے ہیں اب بھی وہ جتنے مر ضی پلان اور ٹارگٹ بنا لیں ان کو ناکامی کے سواکچھ نہیں ملے گا کیونکہ پار لیمنٹ سمیت ہر فورم پر اپوزیشن کا انتشار اور فساد پر مبنی بیانیہ مستر دہوچکا ہے، اس لیے اپوزیشن کو ضد احتجاجی مارچ اور دھر نوں کی دھمکیوں کی سیاست کو چھوڑ دینا چاہیے۔ چودھری محمد سرور نے کہا کہ 26مارچ سے اپوزیشن اگر لانگ مارچ کر نا چاہتی ہے تووہ اسکا آئینی اور جمہوری حق ہے مگرحکومت کسی ایسے لانگ مارچ اور احتجاج سے جانے والی نہیں بلکہ سیاسی مخالفین کے تمام عزائم کا حکومت مقابلہ کر ے گی۔ملک میں کوئی مڈٹر م یا شارٹ ٹر م انتخابات نہیں ہوں گے بلکہ عام انتخابات 2023ءمیں ہی ہوں گے اور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے فیصلہ کر یں گے کہ وہ کس کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں۔