سیاحت کا فروغ‘ یکم جون سے اسکردوکیلیے پروازیں بحال کرنیکا اعلان

102

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری نے اعلان کیا ہے کہ یکم جون سے اسکردو کے لیے فلائٹس حال ہو جائیں گی ، تاہم سیاحت کے فروغ میں نجی اداروں کا اہم کردار ہے، کیونکہ متعلقہ اداروں کے تعاون سے ہی سیاحت کو فروغ حاصل ہوگا۔ قومی ائر لائن نے بھی موسم بہار کی آمد پر سیر و سیاحت کے لیے کرایوں میں نمایاں کمی کردی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے بتایا کہ پی آئی اے نے ملکی سیاحت کے لیےکراچی۔ اسلام آباد اور کراچی۔ لاہور کے فضائی سفر کے لیے کرایوں پر خصوصی رعایت دی ہے، 20 کلو سامان لے جانے کی رعایت کے ساتھ یکطرفہ کرایہ7500 روپے اور 40 کلوسامان کے ساتھ یہ کرایہ 8500 روپے ہوگا،نئے کرایوں کا اطلاق فوری طورپر ہوگا۔