زرعی قوانین کےخلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا

149

نئی دہلی (صباح نیوز)زرعی قوانین کے خلاف ڈٹے کسانوں نے مودی حکومت کو ہلا کررکھ دیا، مظاہرین نے بجٹ سیشن کے دوران پارلیمنٹ کے گھیرا ﺅکی بھی تیاریاں کرلیں۔ کاشتکاروں نے دہلی کی طرف جانے والی بڑی سڑکیں بلاک کر کے احتجاج کیا۔بھارتی کسانوں کے احتجاج کو 100 روز سے زاید گزرگئے۔مظاہرین نے ہریانہ، پنجاب اور راجستھان کی ہائی ویز بلا ک کر دیں۔ ہزاروں مظاہرین نے ہریانہ ایکسپریس وے بند کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا، خواتین کسان کالے کپڑے پہن کرریلیوں میں شریک ہوئیں۔پنجاب سے 50 ہزار خواتین کسان وومن ڈے پر دہلی پہنچیں گی، بھارتی پنجاب میں بچے اوربڑے اپنے تحفظ کے لیے کرپان کے گر بھی سیکھ رہے ہیں، کسان رہنماﺅں نے زرعی قوانین واپس نہ ہونے پر پارلیمنٹ کے گھیرا ﺅکا اعلان کررکھا ہے، بھارتی پارلیمنٹ کا دوسرا بجٹ سیشن شروع ہورہا ہے۔ کانگریس ہریانہ ریاست میں بی جے پی حکومت کے خلاف 10مارچ کو تحریک عدم اعتماد لا ئے گی۔