عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر برہم

58

لاہور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ تمام محکموں کو کام کرنا ہو گا ، سست روی ناقبال برداشت ہے ۔وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی کارکردگی پر شدید برہم ہو گئے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے عوامی مسائل حل نہ کرنے اور منصوبوں میں تاخیر پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں تعینات سیکرٹریز کو کارکردگی
بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ متعلقہ سیکرٹریز عوامی مسائل فوری حل کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھائیں جبکہ محکموں کو اب کام کر کے دکھانا ہو گا اور سست روی بالکل برداشت نہیں کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ کوتاہی پر ذمے داروں کا تعین کر کے سخت کارروائی کی جائے گی ، عوام کی توقعات پر نہ اترنے والے افسر کو عہدے پر رہنے کا کوئی حق نہیں ہے، جو نتائج نہیں دے گا وہ پنجاب میں نہیں رہے گا۔