محمد اسحاق خان کی قیادت میں وفدکی کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد سے ملاقات

77

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کراچی کے وفد نے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی محمد اسحاق خان کی قیادت میں کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئرمین ارشاد حسین بخاری سمیت ٹرانسپورٹ برادری اور ہزارہ برادری کے عہدیداران سجاد احمد منگی، محمد رفیق عباسی، قائم علی شاہ، ملک حکم داد اعوان سمیت دیگر ذمے داران سے دفتر میں ملاقات کی۔ وفد میںجماعت اسلامی کراچی کے نائب امیرراجا عارف سلطان اور ڈپٹی سیکرٹری کراچی وسابق رکن سندھ اسمبلی عبد الرزاق خان بھی موجود تھے۔ ملاقات میں جماعت اسلامی کے وفد نے ارشاد حسین بخاری کے کزن کے انتقال پر اظہار تعزیت ودعائے مغفرت کی ۔اس موقع پر جماعت اسلامی کے وفد نے ”حقوق کراچی تحریک“ کے سلسلے میں 14مارچ کو قائد آباد تا گورنر ہاو¿س تک احتجاجی ریلی سے متعلق ٹرانسپورٹ برادری سے شرکت کی اپیل کی اورجماعت اسلامی کراچی کے امیرحافظ نعیم الرحمن کا پیغام پہنچایا ۔کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے چیئرمین ارشاد حسین بخاری نے جماعت اسلامی کے وفد کا خیر مقدم کیا اور جماعت اسلامی کی ”حقوق کراچی تحریک “ کی مکمل حمایت اور ریلی میں شرکت کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاکہ ٹرانسپورٹ برادری نے کراچی کے مسائل کے حل کی جدوجہد میں ہمیشہ جماعت اسلامی کا ساتھ دیا ہے اور آئندہ بھی ساتھ دیں گے ۔