اوباڑو پولیس اسٹیشن کے قریب مبینہ بم دھماکا ،ایک بچہ جاں بحق

326

سکھر ( نمائندہ جسارت)اوباوڑو میں پولیس اسٹیشن کے قریب مبینہ بم دھماکا ہوا جس میں ایک بچہ علی رضا جاںبحق ہوگیا، جبکہ کاشف علی، علی عباس اور ریحان سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔دھماکے کے بعد پورے علاقے میں خوف و حراس پھیل گیا، پورے علاقے کو پولیس نے گھیرے میں لے لیا جبکہ ایس ایس پی گھوٹکی عمر طفیل نے جائے وقوع پر پہنچ کر معائنہ کیا۔ایس ایس پی عمر طفیل کا کہنا تھا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ دھماکا کس چیز کا تھا، ہم تحقیقات کررہے ہیں، تمام حقائق جلدسامنے لائیں گئے اور ملزمان کو گرفتار کیا جائے گا۔