پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کیلیے کوشاں ہے

206

لاڑکانہ(نمائندہ جسارت) پاکستان پیپلز پارٹی یونین کمیٹی 7 کی جانب سے کارنر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں پی پی پی سٹی صدر خیر محمد شیخ، نائب صدر سرائی سرفراز کھوکھر، کامران اودانو، میر ماجد بروہی، سید رفیق احمد شاہ، ظہیر احمد ناریجو، زوار علی رضا کھوکھر، آصف علی عباسی، منیر ملگانی، یوسی 7 کے صدر محمد مٹھل چانڈیو، جنرل سیکرٹری محمد قاسم بروہی، مختار جلبانی، سید امداد علی شاہ، غیور عباس کماریو، محمد جریل چانڈیو، مختار چانڈیو، ربنواز شاہانی و دیگر نے شرکت کی۔کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے سٹی صدر خیر محمد شیخ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے جدوجہد کررہی ہے، سینیٹ کے حالیہ انتخابات میں یوسف رضا گیلانی کی کامیابی اور حفیظ شیخ کی شکست شریک چیئرمین آصف زرداری کی سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے، پی ٹی آئی کی وفاقی حکومت نے عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے سونامی میں دھیکل کر یہ ثابت کیا کہ ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں ، جلد پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہوگا اور ملک میں حقیقی عوامی حکومت قائم ہوگی۔