شہدائے ختم نبوت اور سید عطا المہیمن کی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا

278

لاہور (نمائندہ جسارت) تحریک ختم نبوت دس ہزار شہدائے ختم نبوت کو خراج عقیدت پیش کرنے اور تحریک ختم نبوت کے سپہ سالار قائد احرار سید عطا المہیمن بخاری کی یاد میں عظیم الشان ختم نبوت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے امیر احرار سید محمد کفیل بخاری، سید عطاء المنان بخاری اور دیگر مقررین نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت کے خون کا صدقہ ہے کہ آج ہم آزادانہ فضا میں عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ کر رہے ہیں۔ یہ سیمینار مجلس احرار اسلام کے زیر اہتمام مرکزی جامع مسجد عطا اللہ شاہ بخاری ناگڑیاں( گجرات) میں مولانا عبداللہ اختر اور مولانا الیاس احمدکی صدارت میں اور حافظ محمد ضیا اللہ ہاشمی کی میزبانی میں منعقد ہوا جس میں حافظ ابوبکر مدنی اورحافظ عمر فاروق نے ہدیہ نعت رسول مقبول ﷺ پیش کیا اورشہدائے ختم نبوت کو منظوم خراج عقیدت پیش کیا ۔سید محمد کفیل بخاری نے کہا کہ ایک طویل جدوجہد اور بڑی قربانیوں کے بعد یہ خطہ حاصل کیا گیا تھا لیکن نظام ہائے باطلہ کو یہاں آزمایا گیا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ کے انتخابات میں بڑی خرید و فروخت موجودہ انتخابی سسٹم کا شاخسانہ ہے جس سے پوری قوم کا سر جھک گیا ہے۔سید عطاالمنان بخاری نے کہا کہ سید عطاالمہیمن بخاری اور اکابر احرار کا طرۂ امتیاز تھا کہ وہ جس بات کو حق سمجھتے اس کو پوری قوت کے ساتھ بیان کرتے تھے۔ مقررین نے کہا کہ شہدائے ختم نبوت اور سید عطا المہیمن بخاری کی یادوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت الہٰیہ کے قیام تک ہم اپنی جد وجہد کو جاری رکھیں گے ۔سیمینار کی قرار دادوں میں سے ایک قرار داد میںمطالبہ کیا گیا کہ قادیانیوں سے امتناع قادیانیت ایکٹ پر سختی سے عمل کروایا جائے اور توہین رسالت کرنے والوں پر شرعی سزا نافذ کی جائے۔