ینگ بلوچ فٹبال کلب نے ملک سلیمان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ جیت لیا

333
میرپورخاص:آل سندھ ملک سلیمان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کے اختتام پر مہمان خصوصی میر غلام شاہ تالپور کپتان کو ٹرافی دیتے ہوئے

میرپورخاص(بیورورپورٹ) ینگ بلوچ فٹبال کلب کراچی کی ٹیم نے ینگ بلوچ فٹبال کلب میرپورخاص کی ٹیم کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد شکست دیکر میرپورخاص میں 38 واں آل سندھ ملک سلیمان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ اپنے نام کرلیا۔ سیٹلائٹ ٹائون گرائونڈ میں میرپورخاص یوتھ اسپورٹس کمیٹی کے زیر انتظام کھیلے جانیوالے 38 ویں آل سندھ ملک سلیمان میموریل فٹبال ٹورنامنٹ کا فائنل ینگ بلوچ فٹبال کلب میرپورخاص اور ینگ بلوچ فٹبال کلب کراچی کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا میچ دونوں ہاف میں بغیر کسی گول کے برابر رہا جس کے بعد میچ کا فیصلہ پنالٹی ککس پر ہوا جس میں ینگ بلوچ فٹبال کلب کراچی کی ٹیم نے ینگ بلوچ فٹبال کلب میرپورخاص کو صفر گول کے مقابلے میں2 گول سے شکست دے کر فائنل اپنے نام کیا مہمان خصوصی میر غلام شاہ تالپور کاتعارف آرگنازنگ کمیٹی نے کھلاڑیوں سے کرایا اس موقع پر حسن بلوچ، نوشاد بدر،ملک اقبال ،امام بلوچ،مشیر بیگ،امجد سومرو، باقر زئی،نیاز بلوچ،محمد وسیم، غلام محمد چوہان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد موجود تھی ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی ینگ بلوچ میرپورخاص کے صابر بلوچ جبکہ مین آف دی فائنل کراچی کی ٹیم کے گول کیپر شہروز قرار پائے مہمان خصوصی نیٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑیوں جیتنے اور ہارنے والی ٹیموں کے کپتانوں کو ٹرافیاں اور دیگر انعامات تقسیم کیے۔