پروفیسر اعجاز فاروقی ٹورنامنٹ،افتتاحی میچ میں منٹگمری جمخانہ کی کامیابی

340

کراچی (اے پی پی) آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ منٹگمری جمخانہ نے جیت لیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کی اجازت سے اور نیو سنگم کرکٹ کلب کے زیراہتمام منعقد کیا جانے والا آل سندھ پروفیسر اعجاز احمد فاروقی انویٹیشن کرکٹ ٹورنامنٹ میں منٹگمری جمخانہ نے لیاقت آباد ایگلیٹس کو 125 رنز سے شکست دیدی، منٹگمری جمخانہ نے 45 اوورز میں 312 رنز اسکور کئے، حیدر عباس نے شاندا ر سنچری 110 رنز ، طلحہ احسان نے 52 اسکور کیا، عبدالوہاب اور مہش عباس نے بالترتیب 3 اور 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ لیاقت آباد ایگلیٹس کی ٹیم 187 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی، احمد نواز 55 رنز اسکور کے ساتھ نمایاں رہے، سید طیب نے 4 ،فہیم بخاری نے 3 اور طلحہ احسان نے 2 کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر بلدیہ عظمی کراچی لئیق احمد نے گیند کو ہٹ لگا کر باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔