محمد عباس نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کو مفید قرار دیدیا

181

لاہور(جسارت نیوز)ٹیسٹ فاسٹ بولر محمد عباس نے نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کو مفید قرار دیدیا اور کہا کہ نیشنل ہائی پرفارمنس کیمپ کا انعقاد پی سی بی کا اچھا اقدام ہے،آف سیزن میں ٹریننگ سے اپنی خامیوں پر قابو پانے کا موقع ملتا ہے،اس کیمپ میں اپنی بولنگ اور فٹنس دونوں میں بہتری لانے کی کوشش کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فاسٹ بولنگ کا بہت ٹیلنٹ موجود ہے،ڈومیسٹک کرکٹ میں نئے فاسٹ بولرز نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا، اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ان کھلاڑیوں کے لیے یہ کیمپ مفید ثابت ہوگا۔