سمندر پار پاکستانی کشمیریوں کی آزاد ی کےلیے انتھک محنت کر ر ہے ہیں ‘ مسعود خان

248

اسلام آباد(اے پی پی )صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ امریکا، کینیڈا، برطانیہ، یورپ، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا میں کشمیریوں کے حقوق اور حق خودارادیت کے لیے کام کرنے والی مختلف تنظیموں کی جدوجہد کو مزید منظم اور مربوط بنانے کے لیے انہیں ایک پلیٹ فارم پر لانے کی جتنی ضرورت اب ہے وہ پہلے کبھی نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ سمندر پار
مقیم پاکستانی اور کشمیریوں نے یوں تو دنیا کے ہر خطے میں اپنے وطن کی محبت اور کشمیر کی دھرتی کو اپنے وطن کی محبت کے لیے اور کشمیر کی دھرتی کو اغیار سے آزاد کرانے کے لیے انتھک محنت کی ہے لیکن برطانیہ، یورپ اور شمالی امریکا کی کشمیری اور پاکستانی کمیونٹی کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا جنہوں نے کشمیریوں کی آواز برطانوی پارلیمان، یورپی پارلیمان اور امریکی کانگریس کے ارکان تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرنے کے علاوہ جن ممالک میں وہ مقیم ہیں وہاں کی عوام، سول سوسائٹی اور میڈیا کو بھی متحرک کیا۔یہ بات انہوں نے گزشتہ روز کشمیر ہاﺅس اسلام آباد میں کشمیر سالڈیریٹی کونسل کینیڈا کے صدر سید ارشد حسین کی قیادت میں ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔