عمران خان نے کرپشن کے خاتمے کےلیے خصوصی اقدامات اٹھائے‘ فخر امام

342

اسلام آباد(اے پی پی )وفاقی وزیر برائے غذائی تحفظ و تحقیق سید فخر امام نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان پاکستان کو کرپشن فری اور دنیا کی مثالی قوم بنانے کے لیے سخت محنت کر رہے ہیں، 2018 ءمیں اقتدار میں آنے کے بعد وزیراعظم نے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے، برآمدات میں اضافہ اور ملک سے کرپشن کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھائے۔ گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ملک میں قانون کی حکمرانی، پارلیمنٹ کی بالادستی اور قومی اداروں میں شفافیت لانے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں فخر امام نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دوراندیش ویژن ہونے کی وجہ سے خود کو قومی اسمبلی میں اعتماد کے ووٹ کے لیے پیش کیا اور اس میں وہ سرخرو ہوئے۔