ایسے پاکستان کےلیے کوشاں ہیںجہاں عورت با اختیار ہو‘فردوس عاشق

22

لاہور (آن لائن) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ خواتین کے آئینی اور قانونی حقوق کی فراہمی یقینی بنارہے ہیں، خواتین کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے ہر ممکن مواقع فراہم کریں گے،ہماری عورت سماجی و ثقافتی اقدار کی محافظ ہے۔گزشتہ روزسیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے
کہا کہ آج 8مارچ خواتین کا عالمی دن ہے،خواتین کے عالمی دن پر وزیر اعظم کی قیادت میں ایک ایسے نئے ماحول کے قیام کے لیے عزم نو کیا جا رہا ہے جس میں عورت باوقار اور بااختیار ہو۔