حیدرآباد :واسا انتظامیہ کی نا اہلی ،الشہناز کالونی جوہڑ میں تبدیل

106

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)واسا کے مشین آپریٹر کی من مانی کے باعث قاسم آباد کا علاقہ الشہباز کالونی جوہڑ میں تبدیل ہوگیا، سیوریج کا پانی کھڑا رہنے سے مختلف امراض پھوٹنے لگے، مکینوںنے اعلیٰ حکام سے نااہل عملے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ڈی اوواسا سب ڈویژن ون کی عدم توجہ کے باعث مشین آپریٹر اپنی من مانی کرتے ہوئے ڈیوٹی سے غائب رہنے لگے، جسکی وجہ سے قاسم آباد کا علاقہ الشہباز کالونی 15روز سے جوہڑ کا منظر پیش کررہا ہے جبکہ سیوریج کاپانی گھروںمیں داخل ہوچکا ہے، گلیوںمیں پانی جمع ہونے سے تعفن پھیل رہاہے جس کے باعث مختلف امراض پھوٹ رہے ہیں۔ نیو وحدت کالونی ایکشن کمیٹی حیدرآبادکے چیئر مین شاہد سومرواور دیگر نے الشہباز کالونی کے دورہ کرتے ہوئے سے علاقہ مکینوںسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ تالاب بن گیا ہے ، واسا کے مشین آپریٹرڈیوٹی سے غائب رہتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں،ایم ڈی واسا نااہل عملے کیخلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں جمع سیوریج کے پانی کے نکاس کیلےے اقدامات کریںبصورت دیگر ہمیں احتجاج کا راستہ اپنانا ہوگا۔