طالبات کیلیے علیحدہ اعلیٰ تعلیمی ادارے قائم کیے جائیں‘ جمعیت طالبات

96

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) عورت کسی بھی معاشرے کی بنیاد ، رشتوں کی بقا کی ضامن ، مہر و وفا کا پیکر اور نسلوں کی معمار ہوتی ہے‘ دین اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جس نے عورت کو ایسا اعلیٰ اور برتر مقام دیا جس کی مثال ہمیں کسی اور مذہب میں نہیں ملتی۔ ان خیالات کا اظہار ناظمہ اعلیٰ اسلامی جمعیت طالبات پاکستان ثنا ہارون نے عالمی یوم خواتین کے موقع پر جاری خصوصی بیان میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسلامی جمعیت طالبات کا ہر کارکن اپنی حیثیت کو محسوس کرتے ہوئے دیگر طالبات کو بھی انکی اصل پہچان سے روشناس کرانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ مزید براں جمعیت طالبات اس موقع پر یہ مطالبہ بھی کرتی ہے کہ پاکستان میں طالبات کے لیے علیحدہ اعلیٰ تعلیمی اداروں کا قیام عمل میں لایا جائے اور انہیں تعلیم ، صحت اور نوکریوں کے بہتر اور محفوظ مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ وہ ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔