دنیا ہمارے مضبوط خاندانی ادارے کو تباہ کرنے کے در پے ہے،عطیہ نثار

113
کنری: جماعت اسلامی سندھ حلقہ خواتین کی ناظمیہ عطیہ نثار استحکام خاندان کانفرنس سے خطاب کررہی ہیں

کنری (نمائندہ خصوصی) مضبوط خاندان محفوظ عورت اور مستحکم معاشرہ کے ذریعے اسلامی معاشرہ میں عورت کو عزت و احترام اور وقار بخشا۔ ماں اور باپ کے روپ میں عورت اور مرد دونوں ملکر خاندان بناتے ہیں۔خاندان معاشرے کی بنیادی اکائی اورتبدیلی کا مرکز ہے۔اس وقت یواین او،میڈیا وادارے پوری دنیا ملکر ہمارے مضبوط خاندان کے ادارے کو تباہ کرنے کی کوشش میں ہے۔ان خیالات کا اظہار ناظمہ صوبہ جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ عطیہ نثار نے کنری میں استحکام خاندان میں عورت کے کردار کے حوالے سے منعقدہ مستحکم خاندان کانفرنس سے خطاب صدارتی خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ ہم خاندان کے نظام کو بچانے اوراس کے خلاف ہونے والی سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے مہم چلارہی ہیں تاکہ خاندان مضبوط، عورت محفوظ ،معاشرہ مستحکم اورہماری آئندہ کی نسلیں بچ جائیں۔ انہوں نے کہاکہ معاشرے میں جہیز کی بڑھتی ہوئی مانگ کی وجہ سے اکثر شادیاں ناکامی کا شکار ہو رہے ہیں اور طلاق کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے ہم معاشرے میں خراب روایات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں ۔ اس موقع پرصوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری فوزیہ خالد ،ناظمہ ضلع عمرکوٹ عشرت عابداورمقامی ناظمہ مسز سلمہ جاوید نے بھی کانفرنس سے خطاب کیا۔قبل ازیں اس موقع پر خواتین نے جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا جن میں پی پی پی رہنما میاں سلیم کی بہن نے بھی جماعت اسلامی میں شمولیت کا اعلان کیا۔