عالمی دن پر جماعت اسلامی کا نمایاں خواتین کے لیے ایوراڈ

93

کراچی(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی حلقہ خواتین کی مرکزی سیکریٹری جنرل دردانہ صدیقی اور ناظمہ کراچی اسماءسفیر نے جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے تحت ”عالمی یوم خواتین “ کے حوالے سے مقامی ہوٹل میں ”عورت اور فیملی ازم “ کے عنوان سے ہونے والی کانفرنس میں شعبہ امور خارجہ کی چیئر پرسن ، اسلامی نظریاتی کونسل وسابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر سمیحہ راحیل قاضی ، عافیہ صدیقی موومنٹ کی فوزیہ صدیقی ، کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن ، الخدمت کراچی کی نگران منور اخلاص ،کراچی حریم ادب کی جنرل سیکرٹری رضوانہ عزیز ، گوشہ عافیت کی جہاں آرائ، صارم برنی ٹرسٹ کی عالیہ صارم برنی ، اقبال النساءکو مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے پر حسن کارکردگی ایوارڈدیا ۔