سنوفی سابق ملازمین کا اتحاد

143

سنوفی ایمپلائز یونین کے سابق جنرل سیکرٹری راجہ منیر احمد خان، احسان اللہ خان نے HOECHST سے سنوفی پاکستان تک ریٹائرڈ یا گولڈن ہینڈ شک لینے والے سابق تمام ملازمین پر مشتمل ایک ایسوسی ایشن بنالی ہے جس کا نام سنوفی سابق ایمپلائز ایسوسی ایشن رکھا گیا ہے۔ سابق ایمپلائز جوق در جوق اس ایسوسی ایشن میں شامل ہورہے ہیں۔ نمائندہ جسارت قاضی سراج سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ منیر احمد خان نے کہا کہ میں فارماسیوٹیکل فیڈریشن کی میٹنگ میں شامل تھا۔ وہاں پر ایک صاحب سے یہ آئیڈیا ملا جو مجھے بہت اچھا لگا اور احسان اللہ خان
سے مل کر ایک ایسوسی ایشن کی بنیاد رکھی جس کا مقصد سابق ایمپلائز کا آپس میں رابطہ رکھا ہے۔ یہ ایسوسی ایشن بننے کے 20 سال سے پرانے ریٹائرڈ لوگوں کا آپس میں رابطہ ہوا جس کی وجہ سے سب لوگ بہت خوشی کا اظہار کررہے ہیں اور راجہ منیر کا شکریہ ادا کررہے ہیں جن کی کاوش سے یہ سب ممکن ہوا۔ راجہ منیر نے کہا کہ ایسوسی ایشن کو باقاعدہ رجسٹرڈ کروانے کا ارادہ ہے۔