ڈی ایس لاہورڈویژن ناصر خلیلی کادورہ

108

ڈی ایس لاہورڈویژن ناصر خلیلی کا ریلوے اسٹیشن کا دورہ۔ مسافروں کے لئے قائم انتظار گاہ،واشنگ لائن،ڈیزل شیڈ اوردیگر سہولیات کا جائزہ لیا۔کورونا کی وجہ سے بندفیصل آباد ، لاہور کے درمیان چلنے والی بدر اور غوری ایکسپریس کو مارچ کے پہلے ہفتہ میں بحال کرنے کا اعلان، انتظارگاہ کی ناقص صورتحال پر تشویش کااظہار، ریلوے اسٹیشن کوپاکستان کے تیسرے بڑے شہر کے شایان شان بنایا جائے گا۔ڈی ایم ای محمدعمران،ڈی ٹی او بشریٰ رحمان اور دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ تھے۔ریلوے اسٹیشن پر پہنچنے پرریلوے پریم یونین کے مرکزی رہنما خالد محمود چودھری اور مقامی افسروں نے ان کا استقبال کیا۔ اس موقع گفتگوکرتے ہوئے ناصر خلیلی نے کہا کہ فیصل آباد ریلوے اسٹیشن کو تمام تر جدید سہولیات فراہم کرنا ریلوے انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے جسے بہت جلد پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جائے گا۔ریلوے انتظامیہ ملازمین کو بھی ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ریلوے پریم یونین کے راہنما خالد محمود چوہدری نے ڈی ایس ناصر خلیلی اور دیگر اعلیٰ انتظامیہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے انتظامیہ کے اس مستحسن اقدام سے ریلوے اسٹیشن کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا جس کی وجہ سے مزید افراد ریلوے کے سفر کو ترجیح دیں گے جس سے ریلوے کی آمدن میں بھی اضافہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ روزانہ پندرہ سے بیس ہزار افراد سفر اپنے عزیزواقارب کو لینے یا چھوڑنے کیلئے ریلوے اسٹیشن آتے ہیں، نئی تزئین و آرائش اور انتظامات سے مسافر بہتر طور پر فائدہ اٹھا سکیں گے۔