عمران نیازی نے خاتون اسمبلی رکن پر حملہ کر ا یا‘ احسن اقبال

264

بدوملہی (آن لائن ) سیکرٹری جنرل مسلم لیگ احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران نیازی نے خاتون اسمبلی رکن پر حملہ کر ا یا‘ چیف جسٹس آف پاکستان غنڈہ گردی کا نوٹس لیں‘ لانگ مارچ میں عوام حکومت کو مسترد کر دیںگے ۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ سوال کرتا ہوں آپ الیکشن کمیشن سے کہہ رہے ہیں کہ خفیہ ایجنسیوں سے معلومات لیں‘ سینٹ میں کتنا پیسہ چلا ہے‘ تمام ایجنسیاں آپ کے ماتحت ہیں کیا آپ نے ان ایجنسیوں سے معلومات لیں کہ وہ کون سے 16 اراکین تھے‘ جنہوں نے خود کو بیچ دیا‘ آپ نے نام نہاد اپنا اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ان 16 ووٹ بیچنے والوں کو اپنے لیے حلال کر لیا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے خاتون اسمبلی رکن مریم اور نگزیب پر حملہ کر اکے تمام اخلاقی حدیں پار کر دیں ہیں‘افسوس ہے عمران نیازی نے اس واقعے کی مذمت نہیں کی ہے۔انہوں نے عدالت عظمیٰ کے چیف جسٹس سے مطالبہ کیا کہ اس غنڈہ گردی کا نوٹس لیں ۔