یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر کا نیا پرومو جاری کردیا گیا

114

راولپنڈی (صباح نیوز) یوم پاکستان کے حوالے سے آئی ایس پی آر نے نیا پرومو جاری کردیا جس میں قائداعظم محمد علی جناح کی پاکستان حاصل کرنے کے لیے دی جانے والی قربانیوں سے متعلق پیغام ہے۔ پرومو میں یوم پاکستان کے حوالے ایک قوم ایک منزل کو اجاگر کیا گیا ہے۔ پرومو میں پاکستانی قوم کے عزم اور حوصلے کو بیان کیا گیا ہے جس نے متحد ہو کر ہر چیلنج کا مقابلہ کیا ہے۔