اہلسنت والجماعت کے تحت یوم سیدنا امیر معاویہؓ منایا گیا

124

کراچی( پ ر ) اہلسنّت والجماعت کے زیراہتمام ملک بھرمیںیوم سیدنا امیرمعاویہؓانتہائی عقیدت واحترام سے منایاگیا،22رجب المرجب یوم وفات خال المسلمین(مسلمانوںکے ماموں)برادرنسبتی امام الانبیاءؐ،امیرالمومنین سیدناامیرمعاویہؓبن ابی سفیانؓکے موقع پراہلسنّت والجماعت کے مرکزی صدرعلامہ اورنگزیب فاروقی،صدراہلسنّت والجماعت کراچی ڈویژن علامہ رب نوازحنفی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیدنا امیرمعاویہؓ نے 64لاکھ 65ہزار مربع میل زمین پر خلافت کا نظا م قائم کیا، سیدنا امیرمعاویہ ؓ کی بہن حضرت ام حبیبہؓ نبی اکرم ﷺ کی زوجہ اور امت کی ماں ہیں۔سیدنامعاویہؓ بن ابی سفیانؓرازداررسول ﷺکے ساتھ ساتھ کاتب وحی بھی تھے۔ہنماؤ ں کا تبت سینٹرمیں مدح صحابہؓ مطالباتی جلوس کے شرکاء سے خطاب میں مزید کہنا تھا کہ حضرت امیرمعاویہؓ کا دور خلافت اسلامی تاریخ کا روشن باب ہے ان کے مدبرانہ فیصلوں سے بکھری ہوئی امت متحد ہوئی۔ ان کی وفات کے بعد دوبارہ امت میں وہ اتحاد و اتفاق آج تک قائم نہیں ہوسکا سیدنا امیرمعاویہؓ نے اسلامی تاریخ میں سب سے زیادہ فتوحات حاصل کیں وہ19سال تک خلیفہ رہے ان کے کارنامے آج بھی ہماری رہنمائی کے لیے کافی ہیں۔اس موقع پر جنرل سیکرٹری اہلسنّت والجماعت علامہ تاج محمدحنفی ،صدراہلسنّت والجماعت آزادکشمیرعلامہ تصدق حسین کشمیری ،جنوبی پنجاب کے صدررائوجاویداقبال،مولانامحی الدین شاہ، مولاناعبدالرافع شاہ ،مولانا شکیل فاروقی، مولانا عادل عمر نے بھی جلوس کے شرکا سے خطاب کیا۔