جماعت اسلامی ضلع غربی کے الیکشن سیل کا اعلان کردیا گیا

229

کراچی(اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع غربی کراچی کے امیر مدثر حسین انصاری نے مشاورت کے بعد الیکشن سیل کی تنظیم نو کے بعد عہدے داران کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق مناظر الحسن صدر ، نائب صدور سید جاویدحسین، حفیظ الرحمن، یوسف منیر جنرل سیکرٹری، دلدار ملک ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور ممبران عبدالقیوم خان، محمودجمال، نجم الحسن، سلام احمد، اقبال احمد، کاشان مبارک، عبداللہ یاسر، عبدالستار آفریدی ہوں گے۔ الیکشن سیل کا اجلاس مناظر الحسن صدر الیکشن سیل جماعت اسلامی ضلع غربی کی زیر صدارت ہوا جس میں آئندہ بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے غوروغوض کیا گیا اور یوسیز کی سطح پر تقسیم کار کی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی ضلع غربی مدثر حسین انصاری نے کہا کہ جماعت اسلامی ایک ہمہ گیر تحریک ہے جس کا مقصداس ملک میں نفاذ اسلام ہے اور اسلامی پاکستان ، خوشحال پاکستان ہمارا ہدف ہے اور ہمیں الیکشن کے ذریعے اس نظام کو بدلنے کی جدوجہد میں بنیادی کردار ادا کرنا ہے۔