پولیس کی چھاپا مار کارروائیاں، 26 ملزمان گرفتار

130

کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پولیس نے شہر قائد میں چھاپا مار کارروائیوں کے دوران 26ملزمان کو گرفتار کر لیا، گرفتار شدگان میںقتل اوراقدام قتل کے ملزمان کے علاوہ منشیات فروش، ڈکیت، رہزن اور موٹر سائیکل چور بھی شامل ہیں،گرفتار شدگان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ، منشیات، مسروقہ موٹرسائیکلیں ،گٹکا ودیگر سامان برآمد ہوا۔ تفصیلات کے مطابق فیروزآباد پولیس نے محمدعلی سوسائٹی میں چھاپامار کارروائی کرتے ہوئے ایک ڈکیت گروہ کے 2کارندوںسمیع اللہ اور سراج کوگرفتار کرلیا،ملزمان کے4ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ، گرفتار ملزمان کے قبضے سے 2پستول، لوٹا ہوامال اور جیولری برآمد ہوئی۔ ملزمان بنگلوں میں ڈکیتی کرنے والے افغان گینگ کے کارندے ہیں، جن سے افغان نیشنل آئی ڈی کارڈ بھی برآمد ہوا، ملزمان وائٹ کرولاکار میں وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے دوران تفتیش بنگلوں میں درجنون وارداتوں کا اعتراف کرتے ہوئے بتایا کہ وہ ڈکیتی کی وارداتوں کے بعدافغانستان فرار ہوجاتے تھے،ملزمان پہلے بھی کئی مرتبہ گرفتار ہوچکے ہیں۔ٹیپو سلطان پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم عمران بلوچ ولد بخشل کو گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد ہوا،بریگیڈ پولیس نے 2 منشیات فروشوں کوگرفتار کرلیا جن کے قبضے سے 2 کلو چرس برآمد ہوئی۔جمشید کوارٹرز پولیس نے منشیات فروش حارث ولد آفتاب کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 280 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی ، گرفتار شدگان میں قتل ،اقدام قتل ، ڈکیتی ،رہزنی اور موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر جرائم میںملوث ملزمان شامل ہیں۔ نیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے ایک موٹر سائیکل چور خالد صدیق ولد اسلم صدیق کو گرفتا ر کرلیا، ملزم کے قبضے سے ایک مسروقہ موٹر سائیکل برآمد ہوئی۔ ایک دوسری کا رروائی میںنیو کراچی انڈسٹریل ایریا پولیس نے پتنگ سازی و پتنگ فروشی کرنے والے 2ملزمان عمران ولد حبیب اور حسام ولد محمد علی کوگرفتار کرلیا۔کراچی پولیس کے ایسٹ زون نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 18 ملزمان کو گرفتارکیا،ترجمان ایسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے قبضے سے 11 پستول 6کلو سے زائد چرس، مضر صحت گٹگا ماوا ، 49230 روپے اور 2مسروقہ موٹر سائیکلیں برآمدہوئیں ۔