جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کی پانچویں سالانہ تقریب

202

کراچی (اسٹاف رپورٹر)جامعہ بنوریہ عالمیہ شعبہ غیر ملکی کی پانچویں سالانہ تقریب البرنامج السنوی 2021ء کا انعقاد کیا گیا جس میں جامعہ بنوریہ عالمیہ سے سند فراغت حاصل کرنے والے 17ممالک کے 78 طلبہ کو دستار فضیلت دی گئی۔جبکہ درس نظامی کے ساتھ سی ایس ایس (CSS) کے امتحان کی تعلیم وتربیت کا بھی افتتاح کیا گیا۔ جس کا مقصد طلبہ کو دینی تعلیم کے ساتھ سول سروسز امتحانات کی تیاری کراکر علماء کو بیوروکریسی کے شعبہ جات کے قابل بنانا ہے۔جس سے علماء بھی بحیثیت بیوروکریٹ ملکی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرسکیں، جامعہ بنوریہ عالمیہ سائٹ جہاں 52 ممالک کے 5ہزار سے زائد طلبہ زیر تعلیم ہیں۔اس سال مختلف شعبہ جات سے سند فراغت حاصل کرنے والے 546 ملکی وغیر ملکی طلبہ ہیں ، جن میں 17 ممالک کے 78 طلبہ شامل ہیں۔ گزشتہ شب غیر ملکی طلبہ کے اعزاز میں سالانہ تقریب کا انعقاد جامعہ بنوریہ عالمیہ کے قریب مقامی شادی ہال میں کیا گیا۔ جس میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے مذہبی ہم آہنگی طاہر محمود اشرفی، اقراء یونیورسٹی کے چانسلر حنید لاکھانی، مرزا اشتیاق بیگ، مرزا اختیار بیگ، جاپانی، تھائی لینڈ اور ملائیشیا کے قونصل جنرل اور نمائندوں نے شرکت کی جبکہ ساؤتھ افریقا سے 15رکنی وفد نے شرکت کی۔