دجالی نظام کا پہلاوار عورت اور ہمارے خاندانی نظام پر ہے‘ سرا ج الحق

846
اسلام آباد: امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق یوم خواتین پرکانفرنس سے خطاب کررہے ہیں

اسلام آباد( نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ آج دنیا کے دجالی نظام کا پہلا وار عورت اور ہمارے خاندانی نظام پر ہے،عورت نے ہمارے خاندانی نظام کو سنبھالا دیا ہے، جب تک پاکستانی سوسائٹی میں عورت کا یہ کردار ہے آپ خاندانی نظام کو ختم نہیں کر سکتے،خاندانی نظام کو مستحکم کرنا آج وقت کی سب سے بڑی ضرورت ہے انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں مقامی ہوٹل میںمیڈیا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی، کانفرنس سے جماعت اسلامی خواتین رہنمائوں نے بھی خطاب کیا، انہوں نے کہا کہ ہم آج ایسی سوسائٹی چاہتے ہیں جہاں ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو،گزشتہ سالوں میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو پیچھے دھکیلا انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں حبس ہے،آج اس ملک میں ہر انسان دلدل میں ہے،عجیب بات ہے آج وزیراعظم بھی روتا ہے،پورا ملک کرپٹ نظام میں جکڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ادارے خواتین صحافیوں کو یکساں سہولیات دیں،خواتین صحافیوں کی تنخواہوں کو مردوں کے برابر لایا جائے،ملک بھر میں خواتین کو یکساں مواقع اور یکساں سہولیات دی جائیں انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی خواتین ونگ مضبوط خاندان، محفوظ عورت مہم کا آغاز کیا ہے ،اللہ تعالیٰ نے خواتین کو جو حقوق دئیے ہیں ان کو آج ادا کرنے کی ضرورت ہے،حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عورت کو وراثت میں حصہ دیا،محمد مصطفی کے نظام حکومت میں خواتین سے مشاورت بھی ہوتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج کے ہمارے معاشرے میں جہالت ہے،آج جہالت کی وجہ سے لوگ خواتین کو حقوق نہیں دیتے انہوں نے کہا کہ آج جب کو عورت اپنے حق کا مطالبہ کرتی ہے تو اس پر تشدد ہوتا ہے،عورت پر تشدد کرنا بہت بڑی بزدلی ہے،آج ہمارے ملک میں خواتین کیلیے تعلیم کے دروازے پوری طرح نہیں کھلے،ٹرانسپورٹ، ہسپتال، عدالتوں اور یونیورسٹیوں میں خواتین کیلیے علیحدہ کوئی انتظام نہیں انہوں نے کہا کہ خواتین ایک ویلفیئر سوسائٹی بنانے کیلیے ہمارا ساتھ دیں،گزشتہ 74 سالوں میں ہم نے مافیاز، وڈیروں اور جاگیرداروں کی پارٹیوں کو اقتدار دیا انہوں نے کہا کہ بتایا جائے آج سینیٹ کے الیکشن میں کون سا سینیٹر صلاحیت کی بنیاد پر سینیٹر بنا،سینیٹ کے ٹکٹ 35، 35 کروڑ میں فروخت پوئے،ہم ایک ویلفیئر پاکستان کی بنیاد رکھنا چاہتے ہیں،ہم آج ایسی سوسائٹی چاہتے ہیں جہاں ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو،گزشتہ سالوں میں کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو پیچھے دھکیلا انہوں نے کہا کہ اس وقت پورے ملک میں حبس ہے،آج اس ملک میں ہر انسان دلدل میں ہے،عجیب بات ہے آج وزیراعظم بھی روتا ہے،پورا ملک کرپٹ نظام میں جکڑا ہوا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا کے ادارے خواتین صحافیوں کو یکساں سہولیات دیں،خواتین صحافیوں کی تنخواہوں کو مردوں کے برابر لایا جائے،ملک بھر میں خواتین کو یکساں مواقع اور یکساں سہولیات دی جائیں۔